انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ اکتوبر میں کھیلی جائے گی، رمضان جمالی

منگل 25 اگست 2015 13:26

انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ اکتوبر میں کھیلی جائے گی، رمضان جمالی

اسلام آباد ۔ 25 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء) سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری محمد رمضان جمالی نے کہا ہے کہ سندھ انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ اکتوبر میں لاڑکانہ میں کھیلی جائے گی، جس میں 16 ضلعی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔

(جاری ہے)

2015ء سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ میں ہاکی کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور کوچنگ اور دیگر سہولیات کی ضرورت ہے، رمضان جمالی نے سندھ حکومت سے اپیل کی ہے کہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ سندھ میں ہاکی کے کھیل کو فروغ حاصل ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہاکی قومی کھیل ہے اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سندھ انٹر ریجن ہاکی چیمپئن شپ کھیلی جا چکی ہے جس میں 6 ٹیموں کے شرکت کی تھی اور اس میں کراچی نے پہلی، حیدر آباد نے دوسری اور لاڑکانہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی تھی

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں