قومی ویٹ لیفٹنگ ٹیم سیف گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، الیاس بٹ

منگل 25 اگست 2015 13:27

قومی ویٹ لیفٹنگ ٹیم سیف گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، الیاس بٹ

اسلام آباد ۔ 25 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء) قومی ویٹ لیفٹنگ ٹیم کے کوچ الیاس بٹ نے کہا ہے کہ قومی ویٹ لیفٹنگ ٹیم سیف گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، جس کی تیاری کے سلسلہ میں کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں جاری ہے۔

(جاری ہے)

تربیتی کیمپ میں ملک بھر سے 18کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے جن میں محمد شہزاد، عبداللہ غفور، اشتیاق غفور، عثمان اکبر، ابو سفیان، حیدر علی، محمد طاہر، حبیب اصغر، عثمان امجد راٹھور، انس جاوید، فہد حسین، ہارون شوکت، محمد نوح دستگیر بٹ، مستقیم بٹ، عمران اسماعیل، عمر اشفاق، عمر رسول لون، اور اظہر عامر شامل ہیں، جن میں سے 16 کھلاڑی تربیتی کیمپ میں بھر پور محنت کر رہے ہیں، جبکہ محمد الیاس بٹ، چوہدری محمد اسلم اورعرفان بٹ کو کوچز مقررہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تربیتی کیمپ پاکستان ویٹ لیفٹنگ فیڈریشن کے زیراہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ساؤتھ ایشین گیمز 10 سے 20 جنوری تک بھارت میں کھیلی جائے گی، گذشتہ 2010 ء میں بنگلہ دیش کے دارالحکومت میں ڈھاکہ میں کھیلی گئی ساؤتھ ایشین گیمز میں قومی ٹیم نے دو سونے، تین چاندی اور ایک کانسی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں