اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کے خط کا جواب دے دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 25 اگست 2015 13:39

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی چئیر مین  عمران خان  کے خط کا جواب دے دیا۔

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 اگست 2015 ء) : الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کے خط کا جواب دے دیا، تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خط کے جواب میں ایک صفحہ پر مشتمل جواب دیا ہے جس میں الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے اور عمران خان یا کوئی بھی سیاسی جماعت الیکشن کمیشن سے اس طرح وضاحت طلب نہیں کر سکتی .کیونکہ الیکشن کمیشن کسی سیاسی جماعت یا ان کے سربراہان کو جواب دہ نہیں ہے.

الیکشن کمیشن نے عمران خان کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات کا جواب دینے کا مطالبہ بھی مسترد کر دیا. الیکشن کمیشن نے موقف اختیار کیا کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ میں کہیں یہ نہیں لکھا کہ الیکشن کمیشن نے دھاندلی کی ہے. لہٰذا بے بنیاد الزامات سے گریز کیا جائے.

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں