چیف الیکشن کمشنر کا الیکشن کمیشن کے ہیڈکوارٹر میں یو این ڈی پی کے دفاتر ختم کرنے کا حکم

منگل 25 اگست 2015 13:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء) چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے الیکشن کمیشن کے ہیڈکوارٹر میں واقع یونائٹیڈ نیشن ڈویلپمنٹ پروگرام (یو این ڈی پی) کے دفاتر ختم کرنے کا حکم دے دیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے الیکشن کمیشن کے ہیڈکوارٹر میں واقع یونائٹیڈ نیشن ڈویلپمنٹ پروگرام (یو این ڈی پی) کے تمام دفاتر ختم کرنے کا حکم دیا ہے اور کہا ہے کہ یو این ڈی پی کے دفاتر الیکشن کمیشن کے کام میں رکاوٹ ہیں اور کرپشن کا گڑھ ہیں ۔

لہذا الیکشن کمیشن شفاف اور خود مختار آئینی ادارہ ہے اسے کسی بھی مداخلت کے بغیر ہونا چاہئے ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ یونائٹیڈ نیشن ڈویلپمنٹ پروگرام (یو این ڈی پی) کے تمام دفاتر رواں ہفتے الیکشن کمیشن سے ختم کر دیئے جائیں گے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں