حکومت اور متحدہ مذاکرات کٹھائی میں پڑنے کا خدشہ،فضل الرحمن ناکامی کے ڈر سے پیچھے ہٹ گئے

منگل 25 اگست 2015 13:50

حکومت اور متحدہ مذاکرات کٹھائی میں پڑنے کا خدشہ،فضل الرحمن ناکامی کے ڈر سے پیچھے ہٹ گئے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء) ایم کیو ایم اور حکومت کے درمیان مذاکرات کٹھائی میں پڑنے کا خدشہ ،جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن بھی مذاکرات سے پیچھے ہٹ گئے، میڈیا رپورٹس کے مطابقمنگل کے روز حکومت اور ایم کیو ایم کے درمیان استعفوں کے معاملے پر پنجاب ہاؤس میں جوں ہی مذاکرا ت شروع ہوئے تواس دوران فریقین کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے والے مولانا فضل الرحمن نے شرکت نہیں کی بلکہ صرف جے یو آئی کے رہنما اکرم درانی متحدہ وفد کے ہمراہ پنجاب ہاؤس پہنچے جوں مذاکرات شروع ہوئے تو اکرم خان درانی اُٹھ کر چلے گئے ،جے یوآئی (ف) اس حوالے سے موقف تھا کہ مولانا فضل الرحمن نے حکومت اور ایم کیو ایم کے درمیان مذاکرات میں ثالثی کا کردار ادا کیا ہے ،ہم نے اپنی ذمہ داری بخوبی احسن طریقے سے نبھائی ہے جس کی بدولت دونوں فریقین کو مذاکرات کی میزپراکٹھا کر دیا ہے،ہماری خواہش ہے کہ یہ مذاکرات کامیاب ہوں اور ایم کیو ایم پارلیمنٹ کا دوبارہ حصہ بنے اگر فریقین کے درمیان مذاکرات تعطل کا شکار ہوئے تو جے یو آئی (ف) دوبارہ ثالثی کا کردار ادا کرے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں