کمپیوٹر کی صنعت مجموعی ملکی معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے، ایس ایم منیر
منگل 25 اگست 2015 14:00
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی) کے چیف اگزیکٹوایس ایم منیر نے کمپیوٹر اور آئی ٹی سے منسلک کاروباری برادری سے کہا ہے کہ وہ معیشت کے اس اہم شعبے میں اپنے کردار کو خطے کے دوسرے ممالک کے ہم پلہ بنانے کے لیے نئے منصوبوں پر کام شروع کریں۔اس امر کا اظہار انہوں نے پی سی اے کے چیئرمین منور اقبال کی زیر قیادت ان سے ملنے کے لیے آنے والے کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
ایس ایم منیر نے کہا کہ کمپیوٹر اور آئی ٹی کی صنعت کو ترقی دینا ملک کی مجموعی معیشت کی ترقی اور استحکام کے لیے نا گزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ حکومت اس شعبے کو ہر طرح کی معاونت دینے کو تیار ہے اور اس ضمن میں نئی پالیسیاں وضح کرتے وقت صنعت کے نمائیندوں کی طرف سے پیش کی جانے والی تجاویز کو ملحوظ خاطر رکھے گی۔(جاری ہے)
پی سی اے کے چئیرمین منور اقبال نے ٹی ڈی اے پی کے چیف ایگزیکٹو کو پاکستان میں کمپیوٹر اور آئی ٹی کی صنعت کی مختلف جہتوں اور اسے درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس شعبے کو ترقی دینے اور قومی خزانے میں اس کے حصے میں زبردست اضافے کی گنجائش موجود ہے تا ہم اس ضمن میں حکومت کی طرف سے شعبے کی معاونت کا کردار بہت اہم ہو سکتا ہے۔پی سی اے کے کوآرڈینیٹر عبداللہ ملک سمیت وفد کے دوسرے اراکین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کمپیوٹر کے شعبے میں سمگلنگ کے رجحان اور غیر قانونی کاروبار کے خاتمے کے لیے اس شعبے میں ٹیکسوں کو متوازن بنانا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ شعبے میں ٹیکسوں میں اصلاحات سے حکومت کے محصولات میں اضافہ ہو گا اور ٹیکس کے دائرے کو وسیع کیا جا سکے گا۔منور اقبال نے پی سی اے کی کارگزاری اور مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ملک میں کمپیوٹر اور آئی ٹی سے منسلک کاروباروں کے واحد نمائندہ ادارے کی حیثیت سے پی سی اے ملک میں بے روز گار نوجوانوں کی بڑی تعداد کو تربیت دے کے مفید تربیت یافتہ افرادی قوت میں تبدیل کر سکتا ہے۔ایس ایم منیر نے اس تجویز کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس پر عمل درآمد سے بے روزگاری میں کمی اور معیشت کا پہیہ تیز کرنے میں مدد ملے گی۔وفد کے اراکین اور چیف ایگزیکٹو ٹی ڈی اے پی نے باقاعدگی کے ساتھ اس نوعیت کے روابط استوار کرنے پر اتفاق ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس کی بدولت تجاویز کو ٹھوس لائحہ عمل میں بدلنے میں مدد ملے گی۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ جمعے کو کھیلا جائے گا
پاکستان اور برطانیہ کا تعلیمی شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال
بلدیاتی نمائندوں کو فنڈز فراہم کرنا خوش آئند ہے،فی وارڈ کم ازکم دس لاکھ روپے سالانہ فراہم کیے جائیں،ڈاکٹر ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کردیا
ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبد اللہ اور وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید ..
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
آئیسکو چیف 26اپریل کو فیس بک اور ٹیلی فون پر صارفین کی شکایات سنیں گے
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
متروکہ وقف املاک کی چودہ سو سینتالیس ایکڑ زمین مختلف لوگوں اور اداروں نے گھیری ہوئی ہے
پولیس کے افسران کی پوسٹنگ اب چیف کمشنر کی مشاورت سے ہوگی ،نوٹیفکیشن جاری
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
انجمن تاجران راولپنڈی کینٹ کا ڈی ایس پی کینٹ مرزا جاوید اور ایس ایچ او سلیم قریشی کی کینٹ سرکل تعیناتی ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری