سپریم کورٹ نے نیب سے لاہور میں ڈی ایچ اے اور ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی کے درمیان ہونے والے معاہدے کی تفصیلات طلب کر لیں

منگل 25 اگست 2015 16:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء) سپریم کورٹ نے نیب سے لاہور میں ڈی ایچ اے اور ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی کے درمیان ہونے والے معاہدے کی تفصیلات طلب کر لیں۔چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے نیب کی کارکردگی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ کرپشن ختم کئے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا،حکومت کچھ کرتی دکھائی نہیں دیتی ،نیب کے مقدمات کو یکجا ہونا چاہیے ہم حکم جاری کریں گے۔

انکا کہنا تھا کہ کمیشن بنانے کی ضرورت اس لئے پیش آئی کہ نیب میں کام ہی نہیں ہو رہا،مانیٹرنگ کا طریقہ کار بن جائے تو بے ضابطگی نہیں ہوگی۔ جسٹس دوست محمد نے کہا کہ لوکل کمیشن کی رپورٹ کے بعد کارروائی آگے بڑھانا زیادہ مناسب ہو گا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 27 اگست تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں