ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کی ناقص کارکردگی ،حکومتی خزانے کو ایک ارب روپے سے زائد نقصان پہنچنے کا انکشاف
منگل 25 اگست 2015 16:40
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء) ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے حکومتی خزانے کو ایک ارب روپے سے زائد نقصان پہنچنے کا انکشاف ہوا ہے اسلام آباد ، لاہور اور پشاور کے زونل دفاتر سے ، گھر آسان اور فلیکسی سکیم کے تحت دیئے جانے والے قرضوں کی ریکوری نہ ہو سکی ۔ آڈٹ حکام کی جانب سے اعتراضات کا ادارے کے حکام جواب نہ دے سکے ۔
ہاؤس بلڈنگ فنانس ڈیپارٹمنٹ کے زونل آفس اسلام آباد اور پشاور کے آڈٹ کے دوران انکشاف ہوا کہ 1975 سے لے کر 2007 تک گھروں کی تعمیر اور مرمت کے لئے دیئے جانے والے قرضوں میں سے 1599 افراد نے قرضے کی واپسی کی ایک قسط بھی ادا نہیں کی ہے جبکہ 3226 افراد جو کہ مکمل طور پر ڈیفالٹر تھے اب قسطوں میں ادائیگی کر رہے ہیں ۔(جاری ہے)
آڈٹ رپورٹ کے مطابق زونل آفس لاہور نے مجموعی طور پر 225 افراد میں گھر آسان اور فلیکسی سکیم کے تحت 19 کروڑ 93 لاکھ 21 ہزار روپے تقسیم کئے جس میں تاحال 12 کروڑ 18 لاکھ 37 ہزار روپے 5 سے لے کر 13 سالوں کے دوران وصول کی گئی ہے جبکہ 6 کروڑ 47 لاکھ 57 ہزار روپے نادہندگان کی مد میں غائب ہو چکے ہیں جس کے بعد ادارے نے نادہندگان کی جائیدادوں کا نیلامی کا فیصلہ کیا ۔
ریکارڈ کی چھان بین کے دوران انکشاف ہوا کہ اب تک نادہندگان کے ذمے ایک ارب 2 کروڑ 4 لاکھ 67 ہزار روپے بقایا ہیں ۔ آڈٹ حکام نے تمام اعتراضات ہاؤس بلڈنگ حکام کے سامنے رکھے تاہم ادارے کی جانب سے کوئی وضاحت پیش نہیں کی گئی اور نہ ہی اس سلسلے میں ڈیپارٹمنٹل آڈٹ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے ۔ آڈٹ حکام نے نادہندگان سے ریکوری اور وصولی میں تاخیر کی وضاحت کرنے کی سفارش کی ہے ۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
احتساب عدالت نے عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی کا اینڈسکوپی ٹیسٹ 2روزمیں کرانے کا حکم
پاکستان اورویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ 21 اپریل کو کھیلا جائے گا
اللہ کے بعد صرف شریف فیملی سے امید ہے،عمر اکمل
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمان کو خیبرپختونخواہ میں احتجاج کا مشورہ دیدیا
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
پاکستان تنازعہ جموں و کشمیر کے منصفانہ اور پرامن حل کے لیے کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت ..
چیئرمین سینیٹ کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے کی مذمت
اسلام آباد ہائیکورٹ کی پمز ہسپتال کے میڈیکل بورڈ کو پرویز الٰہی کی صحت کا دوبارہ جائزہ لینے کا حکم
فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کی قرارداد کے مسودے کو ویٹو کرنے کے امریکی فیصلے پر افسوس ہے، ترجمان ..
فیض آباد دھرنا کمیشن کو شہباز شریف کا دیا گیا بیان سامنے آگیا
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
اللہ کے بعد صرف شریف فیملی سے امید ہے،عمر اکمل
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
وزیراعلیٰ سندھ نےآئی جی سے مانسہرہ کالونی میں دھماکے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی
-
چیئرمین سینیٹ کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے کی مذمت
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی پمز ہسپتال کے میڈیکل بورڈ کو پرویز الٰہی کی صحت کا دوبارہ جائزہ لینے کا حکم
-
بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا
-
بلو چستان میں بہتر طرز حکومت اور شہر یوں کو ریلیف پہنچانا ہماری اولین تر جیح ہے، میرسرفراز بگٹی
-
کراچی، غیر ملکیوں کی گاڑی پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کی شناخت بارے تفصیلات سامنے آگئیں
-
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا