اسلام آباد کی مختلف کچی آبادیوں کے مکینوں کا سی ڈی اے کے خلاف احتجاج

منگل 25 اگست 2015 17:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء) اسلام آباد کی مختلف کچی آبادیوں کے مکینوں نے سی ڈی اے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ انہیں بے گھر کرنے سے قبل رہائش کے لئے متبادل جگہ فراہم کی جائے ۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز اسلام آباد میں مختلف کچی آبادیوں کے مکینوں نے سی ڈی اے کے خلاف اسلام آباد پریس کلب کے باہر احتجاج کیا جس میں مرد ، خواتین اور بچے بھی شامل تھے ۔

(جاری ہے)

مظاہرین سی ڈی اے کے خلاف بھرپور نعرے بازی کی ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہہ ان کے پاس رہائش کا کوئی بندوبست نہیں ہے لہذا جگہ کی فراہمی کے بغیر ان کے گھروں کو مسمار کرنا ظلم اور زیادتی ہے ۔ سی ڈی اے کو ایسے اقدامات سے روکا جائے واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کے حکم پر اسلام آباد آجی الیون میں واقعہ سبزی منڈی سے ملحقہ ایک غیر قانونی افغان کچی آبادی کو مسمار کر دیا تھا جس میں 800 سے 1000 کے قریب غیر قانونی گھروں کی تعمیرات کی گئی تھی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں