صدر مملکت سے رکن اسمبلی قیصر احمد شیخ، عالم دین مولانا رحمت اﷲ کی ملاقات

عوامی مسائل کا حل حکومت کی ترجیح ہے، چنیوٹ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائینگے، ممنون حسین

منگل 25 اگست 2015 17:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین سے ممتاز صنعتکار اور رکن قومی اسمبلی قیصر احمد شیخ اور ممتاز عالم دین مولانا رحمت اﷲ نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے ملک کی معاشی ترقی اور استحکام کیلئے نجی شعبے اور کاروباری برادری کے کرداراور ضلع چنیوٹ میں تعلیم کے فروغ کے ضمن میں مولانارحمت اﷲ کے کردار کی تعریف کی۔صدر مملکت کوانھوں نے علاقے کے مسائل سے آگاہ کیا ۔ صدر مملکت نے انھیں کہا کہ عوامی مسائل کا حل حکومت کی ترجیح ہے۔ انھوں نے یقین دلایا کہ چنیوٹ کے مسائل بھی ترجیحی بنیاد پر حل کیے جائیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں