صدر ممنون حسین کا امراض قلب سے متعلق صحت کی سہولیات کا معیار بہتر بنانے کی ضرورت پر زور

منگل 25 اگست 2015 17:57

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء ) صدر مملکت ممنون حسین نے امراض قلب سے متعلق صحت کی سہولیات کا معیار بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ وہ منگل کو یہاں ایوان صدر میں پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن کے چئیرمین میجر جنرل (ریٹائرڈ) مسعود الرحمان کیانی سے گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے کہا کہ عوام میں امراض قلب کے حوالے سے شعور اجاگر کیا جائے اور ہارٹ اٹیک کے مریض کی جان بچانے کے لیے کارڈیو پلمونری ریسیسیٹیشن کی تربیت فراہم کی جائے۔

صدر مملکت نے امراض قلب کی روک تھام اور اس مرض میں کمی لانے کے لیے پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن کی کارکردگی کو سراہا۔ صدر مملکت نے امید ظاہر کی کہ پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن امراض قلب کے مریضوں کی دیکھ بحال کے لیے اپنی استعداد کار میں مزید اضافہ کرے گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں