اسلام آباد : وفاقی دارلحکومت میں حساس اداروں اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، 100 سے زائد افغان باشندے گرفتار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 25 اگست 2015 18:23

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 اگست 2015 ء) : خفیہ اطلاعات کی بنا پر حساس اداروں اور پولیس نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مشترکہ کارروائی کی. پولیس ذرائع کے مطابق کارروائیاں ترنول اور گولڑہ کے علاقوں میں کی گئیں جو کہ 72 گھنٹے جاری رہی.

(جاری ہے)

سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ کارروائی کے دوران 100 سے زائد افغان باشندے گرفتار کیے گئے. تفتیش کے دوران افغان باشندوں نے اسمگلنگ، منشیات اور اسلحہ سے متعلق اہم انکشافات کیے ، سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے جانے والے افغان باشندوں میں سے کچھ افراد کا تعلق دہشت گردوں کے مقامی نیٹ ورک سے ہے. تاہم مزید تفتیش کی جا رہی ہے.

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں