` 8 لاکھ 72 ہزار 3 سو 62 ایکٹو ٹیکس پیئرز ،ایف بی آر نے فہرست جاری کردی`

منگل 25 اگست 2015 19:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 8 لاکھ 72 ہزار 3 سو 62 ایکٹو ٹیکس پیئرز کی فہرست جاری کردی ہے ایف بی آر کی طرف سے جاری لسٹ میں گوشوارے جمع کرانے والے ٹیکس فائیلرز کے نام این ٹی این نمبر اورکمپنیوں کے نام درج ہیں یاد رہے کہ ایف بی آر ایکٹو ٹیکس پیئرز لسٹ کو ہر ماہ کی 15 تاریخ کو ا پ ڈیٹ کیا کرتا تھا لیکن گزشتہ ہفتہ ترجمان ایف بی آر نے یہ فہرست ہر اتوار کو اپ ڈیٹ کرنے کا فیصلہ کیا تھا جو کہ گزشتہ روز سے ا پ ڈیٹ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں