`حکومت چاہے تو ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ ہوسکتا ہے، چیف جسٹس

بدعنوانی کے خاتمہ تک ملک ترقی نہیں کرسکتا، الزام لگاؤ ، پگڑی اچھالو کی ریت چل رہی ہے،ریمارکس `

منگل 25 اگست 2015 19:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس جواد ایس خواجہ نے مختلف مقدمات کی سماعت کے دوران کہا ہے کہ حکومت چاہے تو اس ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ ہوسکتا ہے مگر حکومت اس سلسلے میں کچھ نہیں کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

جب تک اس ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ نہیں ہوگا ملک ترقی نہیں کرسکتا ملک میں الزام لگاؤ ، پگڑی اچھالو کی ریت چل رہی ہے انہوں نے منگل کو اپنے ریمارکس میں مزید کہا کہ اس ملک کو تمام تر وسائل سے مالا مال کیا ہے چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے میگا کرپشن سمیت دیگر مقدمات کی سماعت کی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں