پاکستان کی تینوں سٹاک ایکسچینجوں کا پاکستان سٹاک ایکسچینج کے قیام پر اتفاق باقاعدہ معاہدے پردستخط کئے جائینگے

منگل 25 اگست 2015 20:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء) ملک کی تینوں سٹاک ایکسچینجوں ‘ کراچی سٹاک ایکسچینج ، لاہور اسٹاک ایکسچینج اور اسلام آباد سٹاک ایکسچینج کی ڈی میوچلائزیشن کمیٹیوں نے تینوں سٹاک ایکسچینجوں کو انٹی گریٹ کرتے ہوئے قومی سٹاک ایکس چینج ’ پاکستان سٹاک ایکس چینج بنانے پر اتفاق کیا ہے ۔ پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے قیام کیلئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی مو جودگی میں جمعرا ت 27اگست‘ کو ایک باقاعدہ مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو ) پردستخط کیا جائے گا۔

تینوں سٹاک ایکسچینجزکی ڈی میچولائزیشن کمیٹیوں کا مشرکہ اجلاس منگل کے روز سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان میں ہوا ۔ اجلاس میں چئیرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں تینوں سٹاک ایکس چینجز کو ملا کر پاکستان سٹاک ایکس چینج بنانے پر اتفا ق کیا گیا۔ اجلاس میں کیپٹل مارکیٹ کو ترقی دینے کے طریقوں پربھی غور کیا گیا۔

اجلاس کے شرکا نے اس عالمی رجحان پر بھی بات کی جس کے تحت چھوٹے سٹاک ایکس چینجوں کوملا کر یکجا کیا جا رہا ہے۔ شرکا میں اس بات پر عمومی اتفاق تھا کہ حکومت نے منصفانہ ‘مستعد اور شفاف کیپٹل مارکیٹ کا جو وژن دیا ہے اس کے حصول کے لئے بین الاقوامی معیار کے ایک قومی سٹاک ایکس چینج کا قیام ضروری ہے ۔ قومی سٹاک ایکس چینج کے قیام سے سٹریٹیجک سرمایہ کاری کے مواقع بڑھ جائیں گے جو کہ ٹیکنالوجی کے میدان میں مہارت بڑھانے کے لئے ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں