ہسپتال کے نفسیاتی وارڈ سے مریض روزانہ باہر نکل جاتے ، ہمیں بتانا پڑتا علاج ہسپتال کے اندر ہے ، طارق فضل چوہدری

منگل 25 اگست 2015 21:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء)مسلم لیگ (ن) کے رہنماء طارق فضل چوہدری نے منگل کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیکل کے شعبے کے حوالے سے میرا یہ تجربہ ہے کہ ہسپتال کے ایک ہی وارڈ سے کچھ لوگ روزانہ باہر نکل جاتے تھے یہ نفسیاتی وارڈ تھا ہمیں مریضوں کو روزانہ سمجھانا پڑتا تھا کہ آپکا علاج ہسپتال کے اندر ہے باہر نہیں اسلئے پی ٹی آئی کو بھی ہمارا مشورہ ہے کہ وہ آئین و قانون اور سسٹم کے اندر رہ کر کام کریں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں