رانا ثناء اﷲ کے الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں، میرا یا میرے بیٹے کا کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں، رانا ثناء اﷲ مجھ پر لگائے گئے الزامات ثابت کر دیں تو استعفیٰ دے دوں گا، وفاقی وزیر قانون کوان الزامات پر خط لکھا ، حکومت دیوار سے لگائے گی تو بولوں گا،مجھ پر دباؤ ڈالنے والا پیدا ہی نہیں ہوا،30فیصلے مسلم لیگ(ن) کے حق میں کئے، ایک خلاف کیاتو الزامات شروع ہو گئے، مجھے غرض نہیں فیصلے کا کسی پر کیا اثر ہو گا
الیکشن ٹربیونل کے سربراہ جسٹس(ر) کاظم ملک کی نجی ٹی وی سے گفتگو
منگل 25 اگست 2015 22:04
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء) الیکشن ٹربیونل کے سربراہ جسٹس(ر) کاظم ملک نے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اﷲ کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ رانا ثناء اﷲ کے الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں، میرا یا میرے بیٹے کا کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں، اگر رانا ثناء اﷲ مجھ پر لگائے گئے الزامات ثابت کر دیں تو استعفیٰ دے دوں گا، پرویز رشید کو الزامات پر خط لکھا ہے، حکومت دیوار سے لگائے گی تو بولوں گا،مجھ پر دباؤ ڈالنے والا پیدا ہی نہیں ہوا،30فیصلے مسلم لیگ(ن) کے حق میں کئے ایک خلاف کیاتو الزامات شروع ہو گئے، مجھے غرض نہیں فیصلے کا کسی پر کیا اثر ہو گا۔
وہ منگل کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جب میری ذات پر بات کی جائے گی تو میں بولوں گا، میرے بیٹے نے کبھی بھی نہ ٹکٹ کی بات کی اور نہ ان سے کہا کہ مجھے ٹکٹ دیں، میرا بیٹا تو بینک میں ملازمت کرتا ہے، اس کا تو سیاست سے تعلق ہی نہیں ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ میں نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کو خط لکھا ہے کہ اگر مجھے دیوار سے لگایا گیا تو پھر بہت کچھ بولوں گا، اگر میرے(ن) لیگ سے تعلقا ت تھے تو کیا وزیر دفاع سمیت دیگر مسلم لیگ کے امیدواروں کے فیصلے رانا ثناء اﷲ کے خوف سے کئے، میں نے 30فیصلے ان کے حق میں کئے ہیں ،تب مسلم لیگ(ن) نہیں بولی، اب اگر ایک فیصلہ ان کے خلاف گیا ہے تو میری ان سے مخالف ہو گئی۔
انہوں نے کہا کہ مجھ پر دباؤ ڈالنے والا پیدا ہی نہیں ہوا۔ جسٹس کاظم ملک نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) سے میرے تعلقات کبھی بھی خراب نہیں ہوئے، میں نے آج تک کسی کی نہ مانی نہ سنی، میرے کام میں تو وزیر اعلیٰ بھی مداخلت نہیں کرتے تھے، تین چیف جسٹس ایسے ہیں جن کے ساتھ میں نے کام کیا ہے، ان سے پوچھ لیں کہ کاظم ملک نے کبھی دباؤ لیا ،میں نے تو روحیل اصغر کے مقابلے میں علامہ اقبال کے پوتے کی پٹیشن بھی خارج کی۔ انہوں نے کہا کہ ایاز صادق بھی الیکشن کی سزا مجھے دینے کا بیان دے کر عدالت پر الزام ہے، نادرا کی پہلی رپورٹیں ٹھیک تھیں، لیکن جو سپلیمنٹری رپورٹ دی، وہ پہلی رپورٹس سے ہٹ کر تھی اورتکے پر فیصلے نہیں ہوتے ، نادرا نے غیر ضروری نوٹ بھیجا، یہ پہلا کیس تھا جس میں نادرا کی طرف سے غیر قانونی اختلافی نوٹ آیا۔ جسٹس (ر) کاظم نے کہا کہ میرے پاس باکس کی سیل ٹوٹنے کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے حکومت کے ناجائز احکامات کبھی تسلیم نہیں کیے ۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..
دریائے کابل کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال متوقع، 27 تا 30 اپریل کے دوران سیلابی ..
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
پیپلز پارٹی کی جدوجہد اور قربانیاں ہیں سیاستدان مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں،نیئر بخاری
اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں سازش کے تحت آپریشن کیا گیا،تاج حیدر
وزیراعظم کی زیرصدارت پاکستان کونسل برائے موسمیاتی تبدیلی کا تیسرا اجلاس، صوبائی حکومتوں اور وفاق ..
اسلام آباد،مدرسہ میں کرنٹ لگنے سے طالبعلم جاں بحق
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
مہنگائی کی ماری عوام کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے ورلڈ بینک کے گلوبل ڈائریکٹر برائے گورننس کی ملاقات، ترقیاتی ..
کوکا کولا کی جانب سے پاکستان میں 22 ملین ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری
افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ کے اجراء کا معاملہ ، ملزم گرفتار
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار