بیلا روس جغرافیائی لحاظ سے یورپ کے درمیان بڑا صنعتی ملک ہے ، پاکستان بیلاروس کے سا تھ تجا ر ت کو فر و غ دے کر اس علا قے تک بہتر تجار تی رسا ئی حاصل کر سکتا ہے

قا ئم مقا م صدر ایف پی سی سی آئی محمد وسیم وہرہ کی بیلا روس میں تعینات پہلے پاکستا نی سفیر سے ملا قا ت کے دوران گفتگو

منگل 25 اگست 2015 22:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء) قا ئم مقا م صدر ایف پی سی سی آئی محمد وسیم وہرہ نے کہاہے کہ بیلا روس جغرافیائی لحاظ سے یورپ کے درمیان ایک بڑا صنعتی ملک ہے اور پاکستان بیلاروس کے سا تھ تجا ر ت کو فر و غ دے کر اس علا قے تک بہتر تجار تی رسا ئی حاصل کر سکتا ہے ۔ و ہ منگل کو بیلا روس میں تعینات پہلے پاکستا نی سفیرمسعود احمدخا ن سے ایک ملا قا ت کے دوران گفتگو کررہے تھے جنھو ں نے فیڈریشن ہاؤ س کا دورہ کیا۔

شا ہنوازاشتیا ق ،نا ئب صدر ُایف پی سی سی آئیفاروق افضل، کیپٹن عبدارشید ابڑو،صدیق مصری، محمد ارشد کے علا وہ اور دیگر افرادنے بھی شر کت کی۔وسیم وہرہ نے کہا کہ پاکستان کے بیلا روس کے سا تھ خو شگوار با ہمی اور تجا رتی تعلقات ہیں۔لیکن موجو د ہ تجا ر ت کے اعداد و شمار دو نو ں ممالک کی تجا ر ت کی ممکنہ عکا سی نہیں کر تے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا دو نو ں ممالک کے کہ دو طرفہ تجا ر تی اوراقتصادی تعلقات کو بر ا ہ راست فلائیٹ آپر یشن اور پاکستانی بنکاری کی سہولتوں سے بیلاروس کیساتھ تجا ر ت کو مزید فر و غ دیا جا سکتا ہے ۔

انہوں نے مز ید کہا ہے کہ پاکستان تجا رت ا ور سر ما یہ کا ری کے لحا ظ سے مو زوں ترین ملک ہے خصو صا بیلاروس کیلئے ٹیلی کام ،انجیرنگ، توانائی جیسے شعبو ں میں بہتر ین مواقع فر ا ہم کر تا ہے انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان میں سیا حت کے فر و غ کیلئے بہترین مواقع بھی موجود ہیں۔مسعود احمد خا ن راجہ نے کہا کہ میاں محمد نوا ز شر یف دو نو ں ممالک کے درمیان با ہمیتجا رت پر غور کر رہے ہیں۔

پاکستان بیلا روس کے سا تھ 73دن کے اندر30سے زائد معا ہدوں پر دستخط کرچکا ہے۔پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں سے ایک ملک ہے جس نے بیلا روس کے ساتھ دو ستانہ معا ہدوں پر دستخط کئے ہیں۔وزیر اعظم بیلا روس کے سا تھ با ہمی تجا ر ت کو 1بیلین ڈالر تک بڑھا نے کے خوا ہاں ہیں۔پاکستا نی سفیر نے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیانPTAپر ابتدائی کام جلد مکمل ہو جا ئیگا۔اور آئندہ آنے وا لے دنو ں میں یہی پی ٹی اے ، بہترین با ہمی تجا ر ت کی بنیا د پر ایف ٹی اے کی طرف رہنما ئی کر یگا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں