انتہاپسندی ودہشت گردی کیخلاف جاری آپریشن پرکسی قسم کاسمجھوتانہیں کریں گے، حکومت امن وامان کے قیام اورحالات کومعمول پرلانے کی بھرپورکوشش کررہی ہے

وفاقی وزیرخزانہ اسحٰق ڈارکی برطانوی ہائی کمشنرفلپ برٹن اورڈیفِڈ کے کنٹری ڈائریکٹربرائے پاکستان رچرڈمنٹگمری سے گفتگو

منگل 25 اگست 2015 23:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء) وفاقی وزیرخزانہ اسحٰق ڈارنے کہاہے کہ انتہاپسندی ودہشت گردی کیخلاف جاری آپریشن پرکسی قسم کاسمجھوتانہیں کریں گے، حکومت امن وامان کے قیام اورحالات کومعمول پرلانے کی بھرپورکوشش کررہی ہے ۔ وہ منگل کو یہاں برطانوی ہائی کمشنرفلپ برٹن اورڈیفِڈ کے کنٹری ڈائریکٹربرائے پاکستان رچرڈمنٹگمری سے ملاقات میں گفتگوکررہے تھے۔

قبل اس کے برطانوی ہائی کمشنرنے کہاکہ دہشت گردی کے خاتمے اورملک میں امن کے قیام کی حکومتی کوششوں کوقابل تعریف قرادیااورکہاکہ گزشتہ کچھ عرصے کے دوران امن وامان کی صورتحال میں واضح بہتری آئی ہے۔انہوں نے کہاکہ برطانیہ کے وزیربرائے بین الاقوامی ترقی ڈیسمنڈسوائن نے پچھلے دنوں اپنے دورہ پاکستان کے بعدحکومت کی معاشی کارکردگی پراطمیناکااظہارکرتے ہوئے پاکستان کی معاشی کامیابیوں کومثبت پیشرفت قراردیاہے انہوں نے اس بات کااعادہ کیاکہ برطانیہ بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام سمیت پاکستان میں سماجی تحفظ کے تمام منصوبوں کی مالی معاونت جاری رکھے گا۔

(جاری ہے)

دوران ملاقات برطانیہ شعبہ بین الاقوامی ترقی کے کنٹری ڈائریکٹربرائے پاکستان رچرڈمنٹگمری نے کہاکہ حکومت پاکستان کی جانب سے گزشتہ بجٹ میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے مختص رقم میں5ارب روپے کااضافہ خوش آئندہے جس سے غربت کے خاتمے میں مددملے گی۔ وزیرخزانہ اسحٰق ڈارنے کہاکہ انتہاپسندی ودہشت گردی کیخلاف آپریشن جاری ہے جسپر کسی قسم کاسمجھوتانہیں کیاجائے گا، حکومت ملک کے اندرامن وامان کے قیام اورحالات کومعمول پرلانے کی بھرپور کوشش کررہی ہے جس کے مثبت نتائج آناشروع ہوگئے ہیں۔نیزدوران ملاقات وزیراعظم نوازشریف کے آئندہ دورہ امریکہ اور اقوام متحدہ کے سالنہ اجلاس میں شرکت کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیاگیا

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں