محکمہ موسمیات کی آئندہ دو سے تین روز میں میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی

بدھ 26 اگست 2015 11:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اگست۔2015ء ) محکمہ موسمیات نے آئندہ دو سے تین روز کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی کردی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ تاہم بالائی فاٹا(خیبر، کرم، اورکزئی، مہمند، باجوڑ ایجنسیز) اور ژوب ڈویژن میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

آئندہ دو سے تین روز کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم قلات ڈویژن اوربالائی فاٹا میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش خضدار میں 15 ملی میٹرجبکہ پارہ چنارمیں 05 ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی میں46ڈگری سینٹی گریڈجبکہ دالبندین45،نورپورتھل، سکھر41، شہید بینظیرآباد،سبی،رحیم یارخان اور بھکر میں40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں