اسلام آباد : سی ای او سمٹ ایشیا 2015 ، چئیر مین بحریہ ٹاون ملک ریاض کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 26 اگست 2015 12:06

اسلام آباد : سی ای او سمٹ ایشیا 2015 ، چئیر مین بحریہ ٹاون ملک ریاض کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 26 اگست 2015 ء) : اسلام آباد میں مینیجر ٹوڈے کے زیر اہتمام دسویں سی ای او سمٹ کا انعقاد کیا گیا . سی ای اور سمٹ ایشیا 2015ء کی تقریب میں چئیر مین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض کو لائیو لیڈر شپ پر فارمنس ایوارڈ دیا گیا .

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک ریاض کا کہنا تھا کہ ملک میں کرپشن کا خاتمہ کر دیا جائے تو پاکستان بھی دنیا کے تریق یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہو سکتا ہے ان کا کہنا تھا کہ تمام انسان اللہ کے آگے روز محشر جوابدہ ہیں، پاکستان میں ہر سال سیلاب کی آفت آتی ہے لیکن حکمران اس بات پر توجہ نہیں دیتے اور نہ ہی عوام کے لیے اقدامات کر رہے ہیں.

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ملک میں ڈیم بننے شروع ہو جائیں تو ملک کے مسائل کا خاتمہ ہو جائے گا. ملک ریاض نے کہا ک جو قو میں بحران سے نہیں نکلتیں وہ کبھی ترقی نہیں کرتیں. انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی میں دو رکاوٹیں حائل ہیں جن میں سے ایک نظام اور دوسری رکاوٹ اس نظام کو چلانے والے ہیں. انہوں نے کہا کہ میری درخواست ہے کہ ٹیکس پر عوام کو 50 فیصر چھوٹ دی جائے. حکومت لین دین میں کوئی ٹیکس نہ رکھے تو فائدہ ہو گا.

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں