قومی خبر رساں ادارے ” آئی این پی“ کے چیف رپورٹر ارشد عزیز کے والد سینکڑوں سوگوارو ں کی موجودگی میں سپرد خاک

بدھ 26 اگست 2015 15:55

اسلام آباد /راولاکوٹ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اگست۔2015ء ) قومی خبر رساں ادارے ” آئی این پی “ کے چیف رپورٹر اور سینئر صحافی ارشد عزیز کے والد کو سینکڑوں اشک بارآنکھوں کے ساتھ آبائی گاؤں میں سپرد خاک کر دیا گیا‘نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات کی کثیر تعداد میں شرکت ‘ صدر اور وزیراعظم آزاد کشمیر اور قائد حزب اختلاف سمیت دیگر کا اظہار افسوس۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی خبر رساں ادارہ ” آئی این پی“ کے چیف رپورٹر اور سینئر صحافی ارشدعزیز کے والد طویل علالت کے بعد گزشتہ روز انتقال کرگئے تھے۔ بدھ کو ان کی نماز جنازہ ضلع راولا کوٹ میں ان کے آبائی گاؤں میں نماز ظہر کی نماز کے بعد ادا کی گئی۔ ادارے کے ایڈیٹر انچیف سید آصف صلاح الدین اور ایڈیٹر طارق محمود سمیر اور ادارے کے دیگر سٹاف نے ارشد عزیز کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی ہے ۔ جبکہ نماز جناز میں سیاسی و سماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ آزاد کشمیر کے صدر و وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف نے بھی سینئر صحافی ارشد عزیز کے والد کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں