سید خورشید شاہ سے شاہ محمود قریشی کی ملاقات ،چاروں صوبائی ارکان سے مستعفی کا مطالبہ
خدارا الیکشن کمیشن کے ارکان ضد اور انا چھوڑ دیں،ملک اور ادارے کی ساکھ کو مد نظر رکھتے ہوئے مستعفی ہو جائیں ،تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کو اعتماد میں لیکر متفقہ لائحہ عمل اختیار کریں گے،کوئی راستہ نہ بچا تو سڑکوں پر آئیں گے،شاہ محمود قریشی چاروں صوبائی ارکان متنازع بن چکے ،متنازع بیان دیکر ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہے، ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری قابل مذمت ہے،ایسی کارروائیاں حکومت کیلئے خطرناک ہیں،کراچی آپریشن پر نگران کمیٹی بنائی جائے،سید خورشید شاہ
بدھ 26 اگست 2015 18:36
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اگست۔2015ء) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے چاروں ارکان ملک اور ادارے کی ساکھ کو مد نظر رکھتے ہوئے مستعفی ہو جائیں ،چاروں ارکان کی ضد اور انا کی وجہ سے کشیدگی بڑھنے کا خدشہ ہے،پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کا موقف یکساں ہے ملک کی دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں سے رابطے کریں گے اورمشترکہ لائحہ عمل اختیار کریں گے،آئینی و قانونی راستہ نہ بچا تو سڑکوں پر آئیں گے جبکہ خورشید شاہ ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے کارروائیوں حکومت کیلئے خطرناک ہیں،حکومت کو اعتماد میں لئے بغیر اداروں کے اندر اداروں کی مداخلت ہو رہی ہے ،کراچی آپریشن پر نگران کمیٹی ضرور بننی چاہیے۔
بدھ کے روز شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سیدخورشید احمد شاہ سے ملاقات کی ،ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ الیکشن کمیشن صوبائی ارکان کے مستعفی ہونے کے حوالے سے خورشید کے ساتھ تفصیلی ملاقات ہوئی ہے دونوں جماعتوں کا موقف ایک ہے،الیکشن کمیشن کی جانب سے ملنے والا خط بھی خورشید شاہ کے حوالے کر دیا ہے،خورشید شاہ نے پارٹی قیادت سے مشاورت کیلئے وقت ما نگا ہے،انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ صاف صاف لکھا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے چاروں صوبائی ارکان صاف و شفاف انتخابات کرانے میں ناکام رہے ہیں اورپورے الیکشن میں کوتاہیاں اور بے ضابطگیاں پائی گئی ہیں ان سفارشات کی روشنی میں عمران خان نے الیکشن کمیشن کے چاروں صوبائی ارکان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ از خود مستعفی ہوجائیں کیونکہ وہ اس عہدے کے اہل نہیں رہے ہیں،ملک میں صاف و شفاف الیکشن کرانا صوبائی ارکان کی آئینی ذمہ داری ہے تاہم وہ یہ ذمہ داری احسن طریقے سے نہیں نبھا سکے،انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ جائز اور آئینی و قانونی ہے ،الیکشن کمیشن کے ارکان ضد اور ہٹ دھرمی دکھا رہے ہیں جس سے کشیدگی بڑھنے کا خدشہ ہے،چاروں صوبائی ارکان پارلیمنٹ سے بالادست نہیں ہیں ان کو عوام کے آگے سرنڈر کرنا ہوگا،پیپلز پارٹی سمیت تما م سیاسی و مذہبی جماعتوں کے ساتھ رابطے کررہے ہیں اور ایک مشترکہ لائحہ عمل طے کر کے الیکشن کمیشن کے ارکان کو مستعفی ہونے کیلئے وقت دیا جائیگا اگر اس کے بعد بھی وہ مستعفی نہیں ہوتے تو ہمارے پاس صرف سڑکوں پر آنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ چاروں ارکان میں سے ایک صاحب نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا تھا تاہم انہیں بھی روک دیا گیا ہے ،ہماری الیکشن کمیشن کے چاروں ارکان سے کوئی ذاتی رنجش نہیں ہے ،خدارا ملک اور ادارے کی ساکھ کو مد نظر رکھتے ہوئے چاروں ارکان مستعفی ہو جائیں اور”میں نہ مانوں“ والی ضد چھوڑ دیں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..
دریائے کابل کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال متوقع، 27 تا 30 اپریل کے دوران سیلابی ..
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
پیپلز پارٹی کی جدوجہد اور قربانیاں ہیں سیاستدان مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں،نیئر بخاری
اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں سازش کے تحت آپریشن کیا گیا،تاج حیدر
وزیراعظم کی زیرصدارت پاکستان کونسل برائے موسمیاتی تبدیلی کا تیسرا اجلاس، صوبائی حکومتوں اور وفاق ..
اسلام آباد،مدرسہ میں کرنٹ لگنے سے طالبعلم جاں بحق
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
مہنگائی کی ماری عوام کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے ورلڈ بینک کے گلوبل ڈائریکٹر برائے گورننس کی ملاقات، ترقیاتی ..
کوکا کولا کی جانب سے پاکستان میں 22 ملین ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری
افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ کے اجراء کا معاملہ ، ملزم گرفتار
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی