کشمیریوں کے مستقبل کا فیصلہ کشمیری قیادت کے مشورے کے بغیر نہیں کیاجاسکتا،ساجد میر
پوری قوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں سے منحرف ہو چکا ہے بھارت کشمیریوں کا عرصہ حیات تنگ کرکے انہیں بھارت کے ساتھ الحاق کرنے پر مجبور کررہا ہے،کمانڈرجمیل الرحمن
بدھ 26 اگست 2015 18:37
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اگست۔2015ء ) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے مستقبل کا فیصلہ کشمیری قیادت کے مشورے کے بغیر نہیں کیاجاسکتا۔بھارت کی من مانی چل سکتی ہے اور نہ ہی اسکی ڈکٹیشن قبول ہے۔ پوری قوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں سے منحرف ہو چکا ہے۔
اس امر کا اظہار انہوں نے متحدہ جہادکونسل کے سیکرٹری جنرل کمانڈر جمیل الرحمن سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ کمانڈرجمیل الرحمن نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کا عرصہ حیات تنگ کرکے انہیں بھارت کے ساتھ الحاق کرنے پر مجبور کررہا ہے۔ مگر ہم بھارت کا ریاستی جبر تو قبول کرسکتے ہیں مگر الحاق کا خواب پورا نہیں ہونے دیں گے۔(جاری ہے)
ہم خود اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔
حکومت پاکستان کی جرات کو سلام پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے کشمیراور کشمیری قیادت کے بغیر بھارت سے بات چیت سے انکار کردیا۔ ہم پاکستان او رپاکستان کی قوم کے کشمیریوں سے والہانہ محبت اور عقیدت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ بھارت پاکستان پر تین بار جنگی جارحیت کا مرتکب ہو چکا ہے‘ اسے دولخت کرچکا ہے اور اب اسی کشمیر پر تسلط جمائے رکھنے کی خاطر وہ باقیماندہ پاکستان کی سالمیت کے بھی درپے ہے۔ کشمیریوں کے اس عزم و استقامت سے ہی بھارت خوفزدہ ہے اور انہیں استصواب کا حق دینے سے گریزاں ہے کیونکہ استصواب کا فیصلہ بھارتی لیڈران کو دیوار پر لکھا نظر آرہا ہے۔یہ بھارتی ہٹ دھرمی یقیناً اقوام عالم سے ڈھکی چھپی نہیں‘ دنیا کو مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کا بھی بخوبی علم اور ادراک ہے جس کے حوالے سے ایمنسٹی انٹرنیشنل اور خود یو این فوجی مبصرین کی رپورٹیں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیٹی کے ریکارڈ پر ہیں اور پاکستان پر بار بار جارحیت کے ارتکاب اور اس حوالے سے آئندہ کے بھارتی عزائم بھی عالمی برادری کے نوٹس میں ہیں جن کی بنیاد پر علاقائی اور عالمی امن کو خطرہ کو خطرہ لاحق ہے۔کمانڈر جمیل الرحمن نے کہا کہ پاکستان اپنے موقف پر ڈٹا رہے گا تو کوئی وجہ نہیں کہ عالمی دباؤ کے تحت بھارت کو دفاعی پوزیشن پر نہ لایا جا سکے۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پی ٹی آئی نے ضمنی انتخاب کے چند گھنٹے بعد فارم 47 کا جاری ہونا حیرت انگیز قرار دے دیا
ججز کے خط کے معاملے پر اسلام آباد ہائی کورٹ کا فل کورٹ اجلاس میں ججزکی تجاویزبارے تبادلہ خیال
وزیرخارجہ اسحاق ڈارنے دائرکردہ درخواست میں بائیومیٹرک تصدیق کرادی
جب گندم کی قلت ہوگی تو پھر روٹی 16 کی بجائے 30 روپے سے اوپر جائے گی
سپیکرایازصادق سے سعودی سفیر کی ملاقات ،تعلقات کو مزید وسعت دینے کا اعادہ
علی امین گنڈاپور کے خلاف غیر قانونی اسلحہ و شراب برآمدگی کیس کی سماعت بغیر کاروائی ملتوی
اسلام آباد پولیس کا فائنانشل اور آرگنائزڈ کرائم یونٹ بنا نے کا فیصلہ
ریلوے انتظامیہ کا مہر ایکسپریس کے اوقات کار میں تبدیلی کا فیصلہ
وزیر توانائی اویس لغاری سے پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات
10 میں سی 8 ہزارکیسزحل ہوگئے، لاپتہ افراد کمیشن نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی
آئی ٹی برآمدات میں 339 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
ایف آئی اے انسپکٹر عمران کو دوران ڈیوٹی ہارٹ اٹیک ،پولی کلینک ہسپتال میں توڑ گیا
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
وزیرخارجہ اسحاق ڈارنے دائرکردہ درخواست میں بائیومیٹرک تصدیق کرادی
-
جب گندم کی قلت ہوگی تو پھر روٹی 16 کی بجائے 30 روپے سے اوپر جائے گی
-
سپیکرایازصادق سے سعودی سفیر کی ملاقات ،تعلقات کو مزید وسعت دینے کا اعادہ
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
غزہ سے متعلق اصولی موقف پر پاکستان کو سراہتے ہیں، ایرانی صدرابراہیم رئیسی
-
آئی ٹی برآمدات میں 339 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
-
ملک میں آئین قانون معطل ہو تو پھر ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری کیسے آسکتی ہے؟
-
سکیورٹی،اندرونی اورعلاقائی مسائل چیلنجزہیں، یوسف رضا گیلانی