پاکستان میں شرح خواندگی 60فیصد تک پہنچ گئی،بلیغ الرحمن

حکومت نے تعلیم کے بجٹ میں اضافہ کیا ،مزید اضافے پر کام کیا جا رہا ہے،عالمی یوم لٹریسی پرسیمینار سےٰ خطاب

بدھ 26 اگست 2015 18:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اگست۔2015ء) وفاقی وزیر مملکت برائے فنی تعلیم و داخلہ میاں محمد بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت نے تعلیم کے بجٹ میں اضافہ کیا ہے ‘اس میں مزید اضافے پر کام کیا جا رہا ہے ‘تعلیم کے حوالے سے ملینیئم ڈویلپمنٹ اہداف حاصل کرنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں ‘پاکستان میں شرح خواندگی 58فیصد سے60فیصد تک پہنچ چکی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہر سال آٹھ ستمبر کو عالمی یوم لٹریسی کے حوالے سے گذشتہ روز پاکستان انسٹیٹیوٹ آف پارلیمنٹرینز سروسز میں منعقدہ سیمینار سےٰ خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ایم این ایز اورپی آئی پی ایس کے افسران نے شرکت کی ۔انجینئر بلیغ الرحمن نے کہا کہ تعلیم کے بجٹ کو جی ڈی پی کا دو فیصد بنایا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے معیار کے مطابق تعلیم کے لئے بجٹ ٹوٹل بجٹ کا چار فیصد اور جی ڈی پی کا بیس سے پچیس فیصد ہونا چاہئے ‘پنجاب خیبر پختونخواہ اور بلوچستان اپنے بجٹ کا بالترتیب 28,27اور 26فیصد خرچ کر رہے ہیں ‘موجودہ حکومت نے ہائر ایجوکیشن کے بجٹ کو 40بلین سے بڑھا کر70بلین روپے کر دیا ہے‘حکومت پرائمری سکولوں میں بچوں کے داخلے کو 6.7 ملین تک لے آئی ہے جو حکومت کی بڑی کامیابی ہے اسوقت بھی 6ملین بچے سکولوں میں پڑھنے سے محروم ہیں ‘وزیرا عظم کی ہدایت پر منسٹری آف ایجوکیشن و پروفیشنل ایجوکیشن قومی نصاب کونسل کی کار کر دگی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے انہوں نے کہا کہ2009ء کی ایجوکیشن پالیسی پرنظر ثانی کی جارہی ہے ‘یونیوسٹیوں اور سرکاری اداروں کے ساتھ مل کر ریسرچ کی جا رہی ہے ‘انہوں نے امید ظاہر کی کہ سیمینار کے نتائج سے ملک میں تعلیمی نظام کی بہتری میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں