سینٹ کی کابینہ سیکرٹریٹ کمیٹی نے گذشتہ تین سالوں میں پاکستانی ڈیکلیئر کئے گئے غیرملکیوں کا ریکارڈ طلب کرلیا

انٹلیجنس بیورو کو جدید خطوط پر استوار کرنے،اس کے شہیدوں کو بھی پنجاب پولیس کی مراعات دینے، جدید آلات فراہم کرنے کی سفارش , نادرا حکام کا غیر ملکیوں کو جعلی شناختی کارڈز کے اجراء میں اپنے ملازمین کے ملوث ہونے کا اعتراف , نادرا نے اب تک غیر ملکیوں کے 17 ہزار 481 شناختی کارڈ جبکہ دو لاکھ 36ہزار مشکوک شناختی کارڈ بلاک کئے ہیں،حکام کی بریفنگ