الیکشن ٹربیونل کی جانب ایک کے بعد دوسرے حلقے میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو نااہل قرا ر ددینے کے بعد ن لیگ کاسپریم کورٹ کی بجائے عوامی عدالت میں جانے کا فیصلہ

بدھ 26 اگست 2015 21:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اگست۔2015ء) الیکشن ٹربیونلز کی جانب ایک کے بعد دوسرے حلقے میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو نااہل قرا ر دے کر دوبارہ الیکشن کے احکامات کے بعد مسلم لیگ ن نے سپریم کورٹ کی بجائے عوامی عدالت میں جانے کا فیصلہ کیاہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے این اے 122،125اور 154میں دوبارہ الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

این اے 125سے نااہل قرار دئیے جانے کے بعد خواجہ سعد رفیق نے سپریم کورٹ میں اپیل کی تھی مگر اب وہ بھی سپریم کورٹ سے اپنی اپیل واپس لیں گے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ کے مشاورتی اجلاس میں الیکشن ٹربیونلز کے فیصلوں پر مشاورت کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ مسلم لیگ (ن) اب عوامی عدالت سے رجوع کرے گی خ واجہ سعد رفیق نے بھی حلقہ این اے 125سے دوبارہ الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے اپیل واپس لینے کا بھی فیصلہ کیا ہے جبکہ ایاز صادق کے حلقہ این اے 122سے بھی مسلم لیگ (ن) دوبارہ الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے حلقہ این اے 154 سے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کو صدیق بلوچ چیلنج نہیں کرینگے اور سپریم کورٹ سے رجوع نہیں کرینگے مسلم لیگ نواز اس حلقے سے بھی عوام سے رجوع کرے گی

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں