الیکشن ٹریبونل کے فیصلے پر خوشی منانے والے جہانگیر ترین جسٹس وجیہ کے فیصلے پر عمل کریں ، دھمکیوں سے ڈراتا ہوں نہ ڈرتا ہوں، میری دھمکی کے ثبوت سامنے لائے جائیں، ترین نے پہلے آزاد امیدوار سے شکست کھائی، اب شیر سے کھائینگے

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کاجہانگیرترین کے بیان پر رد عمل کا اظہار

بدھ 26 اگست 2015 22:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اگست۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ الیکشن ٹریبونل کے فیصلے پر خوشی منانے والے جہانگیر ترین جسٹس وجیہ کے فیصلے پر عمل کریں ، میں دھمکیوں سے ڈراتا ہوں نہ ڈرتا ہوں، میری دھمکی کے ثبوت سامنے لائے جائیں، جہانگیر ترین نے پہلے آزاد امیدوار سے شکست کھائی، اب شیر سے کھائیں گے۔

بدھ کو تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان جھوٹ بولنے کی روش ترک کرنے کا آغاز کریں، این اے 154کے فیصلے پر خوشی منانے والے جہانگیر ترین جسٹس(ر) وجیہ الدین کے فیصلے پر عمل کریں، مجھ پر دھمکیوں کے الزامات لگانے والے جہانگیر ترین میں دھمکیوں سے ڈراتا ہوں نہ ڈرتا ہوں، اگر میں نے کسی کو دھمکی دی ہے تو اس کے ثبوت سامنے لائے جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ این اے 154کے فیصلے پر ہم مسلم لیگ(ن) عدالتوں کے پاس بھی جائے گی اور انتخابی میدان میں موقع ملا تو تحریک انصاف کی ضمانتیں ضبط ہوں گی۔ سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ جہانگیر ترین پہلے آزاد امیدوار سے اب شیر سے شکست کھائیں گے، انتخابی عمل سے بھاگنا تحریک انصاف کی روایت ہے، اب ان کو انتخابی میدان سے فرار ہونے کا موقع نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)ٹربیونل کے فیصلے پر لائحہ عمل وزیراعظم کی مشاورت سے طے کرے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں