حکومت نے ٹیکس اصلاحات کمیشن کی مدت میں 15نومبر تک توسیع کر دی

قابل عمل تجاویز پیش کی جائیں،وزیر خزانہ کی ٹیکس اصلاحات کمیشن کے چیئرمین کو ہدایت

بدھ 26 اگست 2015 23:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اگست۔2015ء) حکومت نے ٹیکس اصلاحات کمیشن کی مدت میں 15نومبر تک توسیع دے دی، وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ کمیشن قابل عمل تجاویز پیش کرے۔

(جاری ہے)

بدھ کو ٹیکس اصلاحات کمیشن کی مدت میں تین ماہ کی توسیع دینے کا فیصلہ ٹیکس اصلاحات کمیشن کے چیئرمین مسعود نقوی کی وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات میں کیا گیا، جس میں انہوں نے ابتک کی پیشرفت سے بھی آگاہ کیا۔ اس موقع پر وزیر خزانہ خزانہ نے کہا کہ اصلاحاتی ایجنڈے میں تمام شعبوں کی درجہ بندی کی جائے جبکہ بنیادی مسئلہ پالیسیوں پر عملدرآمد ہے، لہٰذا قابل عمل سفارشات پیش کی جائیں، ملاقات میں چیئرمین ایف بی آر طارق باجوہ بھی موجود تھے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں