اسلام آباد : وزیر اعظم نواز نے پارٹی رہنماوں کا مشاورتی اجلاس طلب کر لیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 27 اگست 2015 10:54

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازی ترین اخبار. 27 اگست 2015 ء) : وزیر اعظم نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس طلب کر لیا ہے. تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس وزیر اعظم ہاؤس میں دوپہر ڈھائی بجے ہو گا.

(جاری ہے)

اجلاس میں پرویز رشید، احسن اقبال، سعد رفیق اور اسحاق ڈار سمیت دیگر پارٹی رہنما بھی شریک ہوں گے جبکہ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اس اجلاس میں 3 حلقوں میں الیکشن لڑنے سے متعلق حکمت عملی طے کی جائے گی. واضح رہے کہ گذشتہ روز الیکشن ٹربیونل ملتان نے این اے 154 لودھراں میں انتخاب کالعدم قرار دیا تھا جبکہ اس سے قبل الیکشن ٹربیونل این اے 125 اور این اے 122 میں بھی انتخاب کالعدم قرار دے چکی ہیں.

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں