سپریم کورٹ نے پی ایم ڈی سی کو فعال بنا نے کے لئے حکو مت کو 10 دن کی مہلت دیدی

جمعرات 27 اگست 2015 13:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) سپریم کورٹ نے پی ایم ڈی سی کو فعال کرنے اور دیگر قانون سازی کے لئے وفاقی حکومت کو دس روز کا وقت دے دیا ۔ تین رکنی بینچ کے سربراہ چیف جسٹس پاکستان مسٹر جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا ہے کہ حیرت ہے کہ سرکار کو عوام کی صحت کا خیال نہیں ۔

(جاری ہے)

اتنا عرصہ گزر گیا مگر پی ایم ڈی سی کو فعال نہیں کیا گیا عوام الناس کی صحت کے لئے سرکار کی بے حسی برداشت نہیں کرسکتے انہوں نے یہ ریمارکس جمعرات کے روز دیئے ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر الرحمان نے ایک روز قبل جاری کردہ عدالت کے حکم پر بتایا کہ حکومت فوری قانون سازی کے ذریعے پی ایم ڈی سی کا مسئلہ حل کردے گی اس حوالے سے آرڈیننس جاری کیا جائے گا نئے انتخابات کرائے جائینگے جبکہ ناموں کی منظوری کی سمری بھی وزیراعظم پاکستان کو ارسال کردی گئی ہے عدالت معاملات مکمل کرنے کیلئے مزید وقت دے جس پر عدالت نے کیس کی مزید سماعت دس روز کے لئے ملتوی کرتے ہوئے حکومت کو ہدایت کی ہے کہ جلد سے جلد قانون سازی کرکے پی ایم ڈی سی کا معاملہ حل کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں