اسلام آباد: حمزہ علی عباسی اور شان کے بعد سیف علی خان نے پاکستان مخالف بیان پر فیصل قریشی بھی بول اُٹھے، سب کو کرارا جواب دے ڈالا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 27 اگست 2015 14:49

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 اگست 2015 ء) : فیصل قریشی سابق پاکستانی ٹی وی پراگرام کے میزبان ہیں جبکہ اب سوشل میڈیا کی ویب سائٹ فیس بُک پر ایک سلیبرٹی کی حیثیت رکھتے ہیں. پاکستانی ہونے کے ناطے سیف علی خان کے پاکستان مخالف بیان پر فیصل قریشی بھی چُپ نہ سادھ سکے اور سیف علی خان سمیت ان تمام اداکاروں ، فلمسٹار اور ہدایتکاروں کو گذشتہ کچھ سالوں میں ان کے پاکستان پر اُٹھائے گئے اعتراضات کا جواب دے دیا .

(جاری ہے)

فیصل قریشی نے بھارت کے جواب میں ایک ویڈیو ریکارڈ کی جس میں انہوں نے پاکستان پر اُنگلی اُٹھانے والے ہر شخص کو واضح طور پر بتا دیا کہ پاکستان سے متعلق بولنے سے قبل سو بار سوچ لینا. اپنی ویڈیو میں فیصل قریشی نے سیف علی خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پاکستان سے متعلق ان کے بیان پر خُوب کلاس لی. انہوں نے اپنی ویڈیو میں کیا کہا آپ بھی دیکھیے:

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں