مالی سال کے پہلے ماہ کے دوران خام کپاس کی ملکی برآمدات میں 67.73 فیصد کا نمایاں اضافہ

جمعرات 27 اگست 2015 15:05

اسلام آباد ۔ 27 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2015-16ء کے پہلے ماہ کے دوران خام کپاس کی ملکی برآمدات میں 67.73 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی کے دوران خام کپاس کی ملکی برآمدات کا حجم 4 ہزار تین ٹن تک بڑھ گیا جس سے 5.604 ملین ڈالر کا قیمتی زرمبادلہ کمایا گیا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال 2014-15ء کے اس عرصہ کے دوران خام کپاس کی ملکی برآمدات کا حجم 658 ٹن ریکارڈ کیا گیا تھا جس سے 0.33 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔

اس طرح گزشتہ سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے پہلے مہینے کے دوران خام کپاس کی ملکی برآمدات میں 67 فیصد سے زائد کا انتہائی خوشگوار اضافہ ہوا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں