چیف آف ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ یکم اکتوبر سے شروع ہوگا

جمعرات 27 اگست 2015 15:17

چیف آف ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ یکم اکتوبر سے شروع ہوگا

اسلام آباد ۔ 27 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ کیپٹن عامر نواز نے کہا ہے کہ چیف آف ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ یکم اکتوبر سے مصحف سکواش کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہوگا جس میں پاکستان سمیت غیر ملکی کھلاڑی شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کیلئے 25 ہزار ڈالر کی انعامی رقم رکھی گئی ہے اور یہ ٹورنامنٹ 4 اکتوبر تک جاری رہے اور ٹورنامنٹ سے ملک میں سکواش کے کھیل کو فروغ حاصل ہوگا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں