ترکی کی ایئرلائنز ستمبر کے آخر تک اسلام آبا د اور باکو کے درمیان براہ راست پروازیں شروع کریگی، یونس میرت
جمعرات 27 اگست 2015 16:27
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) ترکش ایئرلائنز اس سال ستمبر کے آخر تک ہفتے میں دو بار اسلام آباد سے باکو تک براہ راست پروازوں کا اجراء کرنیکا پروگرام بنا رہی ہے اور اس مقصد کے لئے تمام ضروری تیاریاں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے ان خیالات کااظہار ترکش ایئرلائنز کے جنرل منیجر یونس میرت نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورہ کے موقع پر کیا۔
انہوں نے کہا کہ ترکش ایئرلائنز نے پہلے ہی اسلا م آباد اور لاہور کے لئے روزانہ پروازوں کا اجرا کر دیا ہے اور اب یہ ہفتے میں دو بار اسلام آباد اور آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کے درمیان پروازیں شروع کر نے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے تا کہ پاکستان کو مشرق وسطی کے ساتھ براہ راست فضائی رابطے کے ذریعے منسلک کیا جا سکے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ترکی کی ایرلائنز کی یہ کوششیں پاکستانی عوام کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے اور وہ دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو مزید بہتر کرنے کی طرف اہم پیش رفت ثابت ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ ترکی سے روزانہ کی بنیادکراچی، اسلام آباد اور لاہور تک پروازیں شروع کرنے سے پاکستانی عوام کو ترکش ایئر لائنز کے ذریعے مناسب کرایہ پردنیاکے 180 شہروں کی طرف سفر کرنے کا موقع فراہم ہو گیا ہے انہوں نے کہا کہ سال 2015 کے سکائی ٹریکس سروے کے مطابق ترکش ایئرلائنز کو مسلسل پانچویں مرتبہ یورپ کی بہترین اور مسلسل ساتویں مرتبہ جنوبی یورپ کی بہترین ایئرلائنز قرار دیا گیا ہے جو اس کی عمدہ کارکردگی کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکش ایئرلائنز نے عالمی کمپنیوں کے ساتھ کاروباری سمجھوتے کر رکھے ہیں اور وہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممبران کو بھی معیاری اور مناسب کرایہ والی سفری سہولیات فراہم کرنے کے لئے چیمبر کے ساتھ باہمی تعاون کا سمجھوتہ کرنا چاہتی ہے۔اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر مزمل حسین صابری نے اپنے استقبالیہ خطاب میں ہفتے میں دو بار اسلا م آباد سے باکو تک پروازیں شروع کرنے کے ترکش ایئر لائنز کے پروگرام کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ اسلام آباد اور باکو کے مابین براہ راست فضائی رابطہ قائم ہونے سے پاکستا ن کی آذر بائیجان اور مشرق وسطی کے ساتھ تجارت و برآمدات میں کافی بہتری متوقع ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ترکش ایئرلائنز کو چائیے کہ وہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممبران کو خصوصی رعائیتی پیکج فراہم کرے جس سے انہیں دنیا کے مختلف ممالک کا سفر کر کے تجارتی مواقعوں کو تلاش کرنے میں سہولت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ترکی سے پاکستان کے تین بڑے شہروں کے لئے روزانہ پروازوں سے دونوں ممالک کے درمیان عوامی روابط مضبوط ہوں گے اور باہمی تجارت میں بھی مذید بہتری آئے گی۔مزمل صابری نے کہا کہ پاکستان اور ترکی نے تہران کے ذریعے اسلام آباد اور استنبول کے درمیان ریلوے لنک کو اپگریڈ کرنے پر اتفاق کیا تھا تا کہ اسلام آباد سے تیز رفتاری کے ساتھ کارگو سامان ترکی اور یورپ کی منڈیوں تک پہنچ سکے ۔ لہذا انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کو چائیے کہ وہ اس منصوبے کو جلد مکمل کرنے کے لئے اپنی کوششوں کو تیز کریں تا کہ پاکستان ٹرانسپورت کے سستے ذریعے سے ایران اور ترکی سمیت یورپ کے ساتھ اپنی تجارت و برآمدات کو مزید بہتر طور پر فروغ دے سکے۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدرمحمد شکیل منیر اور میاں وقاص مسعود نے بھی پاکستان اور ترکی کے درمیان تجارت کو مزید بہتر کرنے اور دونوں اداروں کے درمیان منافع بخش تعلقات کو قائم کرنے کیلئے مختلف تجاویز پیش کیں۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
الیکشن کمیشن کی مخصوص نشستوں پر رد عمل سے متعلق جھوٹی خبروں کی تردید
صحافیوں کو پیشہ وارانہ طور پر مضبوط ہونا چاہیے ، پیشے سے گہری وابستگی اور فرض شناسی انتہائی ضروری ہے، ..
جسٹس طارق محمود جہانگیری نے بغیر اطلاع عدالت نہ آنے والے وکلاء کے کیسز خارج کردئیے
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
ہمفری ایلومینائی پاکستان و امریکا کو ایک بہتر جگہ بنا رہے ہیں، امریکی سفیر
اسلام آباد میں جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت میں ملوث ملزم گرفتار
دوبئی سے غیر قانونی طور پر موبائل فون لانے والے 2 ملزمان گرفتار
ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل نے جعلی انجن آئل بنانے میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا
غیر قانونی پاسپورٹ بنانے میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈائون ،افغان شہری سمیت 4 ملزمان گرفتار
انسانی سمگلنگ و غیر قانونی کرنسی ایکسچینج اور حوالہ ہنڈی کے خلاف آپریشن ، دو ملزمان گرفتار
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا