اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس، پی ٹی آئی کے خلاف الیکشن لڑنے کا فیصلہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 27 اگست 2015 16:28

اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس، پی ٹی آئی کے خلاف الیکشن لڑنے کا فیصلہ

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 اگست 2015 ء) وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس ہوا. اجلاس میں وزیر اعظم نواز شریف نے فیصلہ کیا کہ پی ٹی آئی کے خلاف الیکشن لڑا جائے گا. اجلاس میں ایاز صادق اور سعد رفیق کو انتخاب لڑنے کا مشورہ دیا گیا. مشورہ وفاقی وزرا اور پارٹی قائدین کی اکثریت کی جانب سے دیا گیا ہے.

(جاری ہے)

وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ عوام کو ابھی بھی مسلم لیگ ن پر اعتماد ہے انہوں نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی کے خلاف عوامی عدالت میں جائیں گے کیونکہ یہ تاثر ختم ہونا چاہئیے کہ ن لیگ الیکشن سے بھاگ رہی ہے. اجلاس میں صدیق بلوچ خان کو جعلی ڈگریسے متعلق ٹربیونل کے فیصلے کوسپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا مشورہ دیا گیا. وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس ڈھائی گھنٹے جاری رہنے کے بعد ختم ہو گیا ہے.

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں