ہاکی ٹیم کی ناقص کارکردگی ، اختر رسول کے بعد ہیڈ کوچ شہناز شیخ بھی عہد ے سے مستعفی

جمعرات 27 اگست 2015 17:54

ہاکی ٹیم کی ناقص کارکردگی ، اختر رسول کے بعد ہیڈ کوچ شہناز شیخ بھی عہد ے سے مستعفی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) اولمپکس کوالیفائنگ راوٴنڈ میں ناقص کارکردگی پر قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ شہناز شیخ بھی مستعفی ہوگئے۔ اسلام آباد میں ہونے والے کانگریس کے اجلاس میں ٹیم کے ہیڈ کوچ شہناز شیخ نے اپنا استعفی فیڈریشن کے نئے صدر خالد سجاد کھوکر کو پیش کیا، شہناز شیخ کی کوچنگ میں قومی ٹیم دوہزار سولہ اولمپکس کے لئے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی تھی۔

(جاری ہے)

شہناز شیخ کا فیڈریشن کے ساتھ دوہزار سولہ کے اولمپکس تک معاہدہ تھا لیکن ایونٹ کے لئے کوالیفائی نہ کرنے پر انہوں نے عہدہ چھوڑدیا، خالد سجاد کھوکر نے شہناز شیخ کی خدمات کو سراہا۔یاد رہے کہ شہناز شیخ سے قبل فیڈریشن کے صدر اختر رسول بھی مستعفی ہوگئے تھے۔ شہناز شیخ نے کہا کہ انہوں نے چار ٹورنامنٹ کھیلے ،تین میں فائنل تک ٹیم کو پہنچی تھی۔ انہوں نے کہا کہ استعفی کسی کے دباوٴ میں آکر نہیں دیا،جب بھی ٹیم کو ضرورت ہوگی وہ ٹیم کے لئے حاضر ہوں گے۔ انکا کہنا تھا کہ آخری ٹورنامنٹ میں فنڈز کی کمی کی وجہ سے کارکردگی متاثرہوئی۔ `

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں