اسلام آباد اور خیبر پختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے ،شدت 4.2ریکارڈ کی گئی

جمعرات 27 اگست 2015 17:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور خیبر پختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.2ریکارڈ کی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پوٹھوہار ریجن اور خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے زلزلے کے جھٹکے پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2.45 منٹ پر اسلام آباد ، سوات ، مٹہ ، دیر پشاور ہری پور اور ہزارہ ڈویژن میں محسوس کئے گئے اس کے علاوہ افغانستان کے کچھ علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے زلزلے کا مرکز پاک افغان تاجکستان بارڈر کے قریب تھا زیر زمین گہرائی دس کلو میٹر ریکارڈ کی گئی زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر کھلی فضاؤں میں آگئے ۔

(ر اش د) `

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں