اگر پیپلز پارٹی پر دہشت گردی کا الزام لگایا تو پھر جنگ ہوگی: قمر زمان کائرہ

muhammad ali محمد علی جمعرات 27 اگست 2015 18:53

اگر پیپلز پارٹی پر دہشت گردی کا الزام لگایا تو پھر جنگ ہوگی: قمر زمان کائرہ

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 اگست 2015 ء) قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ اگر پیپلز پارٹی پر دہشت گردی کا الزام لگایا تو پھر جنگ ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماوَں قمر زمان کائرہ اور شیری رحمان نے حکومت کو خبردار کیا کہ پیپلز پارٹی پر جو چاہے الزام لگایا جائے مگر دہشت گردی کا الزام نا لگایا جائے۔

اگر پیپلز پارٹی پر دہشت گردی کا الزام لگایا تو پھر جنگ ہوگی۔ پیپلز پارٹی کا کردار اور ماضی قوم کے سامنے ہے۔ پیپلز پارٹی کی رہنماوَں کو دہشت گردوں کی جانب سے شہید کیا گیا۔ پیپلز پارٹی پر دہشت گردی کا الزام قبول نہیں کیا جائے گا پھر چاہے یہ الزام حکومت کی جانب سے لگایا جائے یا کسی ادارے کی جانب سے۔ ایسا لگتا ہے نیب کو صرف پیپلز پارٹی نظر آتی ہے۔

(جاری ہے)

نیشنل اکیشن پلان پر پیپلز پارٹی کو وضاحتیں درکار ہیں۔ دہشت گردوں کیخلاف قوانین کو سیاستدانوں کیخلاف کیسے استعمال کیا جارہا ہے؟ پیپلز پارٹی نے کبھی دھرنے کی سیاست نہیں کی، حکمت عملی حالات دیکھ کر بنائیں گے۔ جمہوریت کو ڈیر یل کرنے کی سیاست پیپلز پارٹی نہیں کرے گی۔ اپنا مسئلہ سب سے پہلے پارلیمنٹ میں اٹھائیں گے۔ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اپنے خلاف کیسز سے بھاگیں گے نہیں۔ یوسف رضا گیلانی عدالت میں پیش ہونے کیلئے تیار ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں