ترکی کے سفیر کی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین سے ملاقات

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعرات 27 اگست 2015 19:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) ترکی کے سفیر مسٹر بابر گرگن نے ایچ ای سیکرٹریٹ میں چیئرمین ایچ ای سی سے ملاقات کی۔ ڈاکٹر مختار احمد نے اعلیٰ تعلیم کے شعبہ میں ترکی کے ساتھ تعاون کو ذاتی کاوشوں پر چھوڑنے کی بجائے تعلیمی تعاون / اشتراک کو بڑھانے اور حکمت عملی پر مبنی پارٹنر شپ قائم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر مختار ترکی میں اپنے ہم منصب کو ترکی کی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کے گروپ کے ہمراہ پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کے اداروں، مشترکہ آر اینڈ ڈی پروگرامز میں تعاون، طلبہ اور اساتذہ کے تبادلے، آن لائن نیٹ ورکنگ کے وسائل میں اضافہ او رسب سے اہم ٹیکنالوجی پارکس کے قیام کیلئے پاکستان آنے کی دعوت دیں گے۔

سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی رابطوں کے اضافے میں دلچسپی ظاہر کی اور ان مقاصد کے حصول کیلئے مزید مربوط کاوشوں پر زور دیا۔ ڈاکٹر مختار احمد نے کہا کہ ایچ ای سی بھی دونوں ممالک کے درمیان انفرادی رابطوں کی فہرست تیار کرے گی جسے حکومتی سطح پر مستحکم کیا جائے گا۔ چیئرمین نے ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی میں جگر کے ٹرانس پلانٹ سہولت کے قیام کیلئے ترقی کی یونیورسٹیوں کی راہنمائی کی تعریف کی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں