قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں شیخ رشید اور حکومتی رکن میاں محمد منان کے درمیان مزاحیہ جملوں کا تبادلہ

جمعرات 27 اگست 2015 20:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) قومی اسمبلی میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اور حکومتی رکن میاں محمد منان کے درمیان مزاحیہ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

(جاری ہے)

میاں منان نے سیکرٹری خزانہ سے کہاکہ اپ ہمیں حقائق بتا دیں یہ نہ ہو کہ شیخ رشید رات کو ٹی وی پروگرام میں سب کچھ کہہ دیں۔ اس پر شیخ رشید نے کہا کہ میں تو جو بات ہوتی ہے وہ کہتا ہوں۔ شیخ رشید نے میاں منان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپ بھی تو ٹی وی پروگرام میں آتے ہیں تو میاں منان نے کہا کہ مجھے تو اپنی پارٹی کا دفاع کرنے پر لگایا گیا ہے تو شیخ رشید نے کہاکہ میں بھی تو عوام کا دفاع کرتا ہوں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں