ٹی آئی آر میں رسائی سے تجارت کی نئی راہیں کھلیں گی اور ٹرکنگ انڈسٹری ترقی کے راستے پر گامزن ہو گی، ٹی آئی آر کنونشن 16 جنوری 2016ء سے ہو گا` وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر خان کا سیمینار سے خطاب
جمعرات 27 اگست 2015 21:18
اسلام آباد ۔ 27 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ ٹی آئی آر میں رسائی سے پاکستان کیلئے تجارت کی نئی راہیں کھلیں گی، وزیراعظم محمد نوازشریف کے وژن کے تحت حکومت علاقائی اور بین الاقوامی ممالک کے ساتھ تجارت بڑھانے کیلئے پرعزم ہے، ٹی آئی آر کا حصہ بننے سے ملکی ٹرکنگ انڈسٹری ترقی کے راستے پر گامزن ہو گی، ٹی آئی آر کنونشن 16 جنوری 2016ء سے ہو گا۔
ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر خان نے ٹی آئی آر تک رسائی کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آئی آر کا حصہ بننے کے بعد کسٹم ڈیوٹی بارڈر پر نہیں بلکہ ٹرک کے اپنی منزل تک پہنچنے کے بعد ادا کی جائے گی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ٹی آئی آر کے لاگو ہونے کے بعد ملکی ٹرکنگ انڈسٹری ترقی اور بہتری کے راستے پر گامزن ہو گی اور اس شعبہ میں بین الاقوامی کمپنیاں بھی سرمایہ کاری کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ ٹی آئی آر میں شامل ہونے کے بعد پاکستان کی علاقائی تجارت میں واضح فرق پڑے گا اور ہمیں افغانستان اور وسطی ایشیائی ریاستوں سمیت دیگر ممالک تک رسائی حاصل ہو سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایران پرا قتصادی پابندیاں ختم ہونے والی ہیں، ان حالات میں پاکستان کی ٹی آئی آر میں شمولیت بہت اہمیت کی حامل ہے، اس سے ایران کے ساتھ تجارت میں اضافہ کے وسیع امکانات روشن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ پاکستان کیلئے جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے دروازے کھولے جائیں اور تاجروں اور کاروباری ادارے کیلئے سہولت کاری کا کام کیا جائے جس کیلئے موثر اقدامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آئی آر میں رسائی سے پاکستان کیلئے تجارت کی نئی راہیں کھلیں گی۔ نئے ممالک کے ساتھ تجارت بڑھانے کے مواقع حاصل ہونگے اور تجارت کرنے پر اخراجات بھی کم ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آئی آر کا حصہ بننے کے بعد ای کامرس کے ثمرات سے بھرپور فوائد حاصل کئے جا سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان اقدامات سے پاکستان کی ٹرکنگ انڈسٹری میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا اور صنعت ترقی کرے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کے وژن کے تحت حکومت علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر تجارت بڑھانے کیلئے موثر حکمت عملی کے تحت کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر تجارت بڑھانے کیلئے سہولت کاری کے عمل کو مزید موثر بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں حکومتی اقدامات کے باعث پاکستانی معیشت بہتری کے راستے پر گامزن ہے اور بڑے اقتصادی اعشاریوں سے معیشت میں بہتری کی نشاندہی ہو رہی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ 16 جنوری 2016ء سے ٹی آئی آر کنونشن ہو گا۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سی پیک کے دوسرے مرحلہ میں تیزی لانے میں پرعزم ہیں، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے نئے معاہدے کیلئے پاکستان ..
کاروباری مرکز بلیو ایریا کے پٹرول پمپ کے سامنے آئل ٹینکر میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی ..
اسلام آباد ہائی کورٹ کا حج پر جانے والوں کو مکمل سہولیات فراہم کرنے کا حکم
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی
پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد سے 20 سے زائد نمازیوں کے جوتے چوری
سی این جی سپلائی پرسیلز ٹیکس میں اضافہ کر دیا گیا
ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کی سکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچ گئی
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ..
پاکستان میں بارشوں کاحالیہ سلسلہ 22 اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو