قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو پاکستان حلال اتھارٹی بل 2015ء بل کا مسودہ اتفاق رائے سے منظور کرانے کی ہدایت

جمعرات 27 اگست 2015 21:18

اسلام آباد ۔ 27 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے پاکستان حلال اتھارٹی بل 2015ء میں ترامیم تجویز کرتے ہوئے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو بل کا مسودہ اتفاق رائے سے منظور کرانے کی ہدایت کر دی۔ کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو چیئرمین طارق بشیر چیمہ کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں پاکستان حلال اتھارٹی بل 2015ء اور پاکستان انجینئرنگ کونسل کے انتخابات کے طریقہ کار کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

قبل ازیں سیکرٹری وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے کمیٹی کو بل سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ملک میں حلال اشیاء کی برآمدات کو فروغ دینے کیلئے پاکستان حلال اتھارٹی کے قیام کی ضرورت ہے، یہ بل اسی جانب ایک اہم قدم ہے۔ کمیٹی نے بل کی بعض شقوں میں ترامیم تجویز کیں۔ اس موقع پر وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کی جانب سے کمیٹی کو پاکستان انجینئرنگ کونسل کے انتخابات کے طریقہ کار کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں ارکان اسمبلی چوہدری ارمغان سبحانی، مخدوم سید علی حسن گیلانی، شازیہ مبشر، آفتاب شعبان میرانی، شمس النساء، مسرت رفیق، عالیہ کامران، علی محمد خان، لال چاند اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے سینئر حکام نے بھی شرکت کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں