بیورو کریٹس کی ترقیاں کالعدم قرار دینے کی عدالتی فیصلے کیخلاف حکومت کی انٹراکورٹ اپیل اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر

جمعرات 27 اگست 2015 21:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) حکومت نے بیورو کریٹس کی ترقیوں کو کالعدم قرار دینے کی عدالتی فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کردی ہے،گزشتہ روز حکومت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل افغان کریم کنڈی کے ذریعے جسٹس شوکت عزیر صدیقی پر مشتمل سنگل بنچ کے27جولائی کے فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کردی گئی ہے،حکومت نے دائر اپیل میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ بیوروکریٹس کی ترقیوں کوکالعدم قرار دینے کا فیصلہ حقائق اور ریکارڈ کے خلاف ہے لہٰذا عدالت سنگل بنچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ جاری کرے،اپیل میں یہ بھی استدعا کی گئی ہے کہ اپیل شارٹ آرڈر(مختصر فیصلے) کے تحت دائر کی ہے اور اس دوران تفصیلی فیصلہ آجائے تو دائر اپیل میں ترمیم کرنے کی اجازت دی جائے،واضح رہے کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے27جولائی کو جاری کردہ فیصلے میں ترقیوں کے حوالے سے سنٹرل سلیکشن بورڈ کے15 نمبر کے فارمولہ کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے برعکس قرار دیا تھا اور اسٹبلشمنٹ ڈویژن کو بیورو کریٹس کی ترقیوں کے لئے ایک ماہ میں نیا فارمولہ بنانے کی ہدایت کی تھی`

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں