اسلام آباد ہائی کورٹ کا آئی الیون کی کچی آبادی میں آپریشن کے دوران گرفتار 10 ملزمان کوضمانت پر رہا کرنے کا حکم

جمعرات 27 اگست 2015 22:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئی الیون کی کچی آبادی میں آپریشن کے دوران گرفتار 10 ملزمان کوضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس نور الحق قریشی اور جسٹس اطہر من اﷲ پر مشتمل2رکنی بنچ نے ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

جسٹس اطہر من اﷲ نے استفسار کیا کہ کیا ان 10 ملزمان سے کوئی ہتھیار برآمد ہوئے؟ سرکاری وکیل نے کہا کہ ملزمان نے پولیس اہلکاروں پر حملہ کیا۔

وکیل صفائی مرزا شہزاد اکبر نے بتایا کہ ملزمان سے کوئی اسلحہ برآمد نہیں ہوا۔عدالت نے ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزمان کو فی کس 50 ہزر روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ اس سے پہلیانسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزمان کی ضمانت مسترد کر دی تھی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں