وفاقی پولیس نے شراب و منشیات فروشی کی وارداتو ں میں ملو ث17ملزمان کو گرفتارکر لیا

جمعرات 27 اگست 2015 22:55

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء ) وفاقی پولیس نے شراب و منشیات فروشی اورنا جا ئز اسلحہ کی وارداتو ں میں ملو ث17ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے4کلو 122گر ام چرس ، 20بو تلیں معہ15لیٹر شراب ، 520گر ام ہیر وئن ، 2پسٹل معہ ایمو نیشن ،ایک خنجراور ما ل مسروقہ بر آمدکر کے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لیے۔ ایس ایس پی اسلام آ بادساجد کیا نی نے تما م ایس ایچ اوز کو ہد ا یا ت کیں ہیں کہ جر ائم پیشہ افراد کے خلاف کا رروائی کو مزید مو ثر بنا یا جا ئے ۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو ایس ایس پی اسلام آ باد سا جد کیا نی کی خصوصی ہد ا یا ت پر وفا قی پولیس نے جر ائم پیشہ عنا صر کے خلا ف کا رروائی کر تے ہو ئے ان سے منشیا ت ، شراب ، اسلحہ و ایمو نیشن بر آمد کیا ہے۔

(جاری ہے)

رپو ر ٹ کے مطا بق تھا نہ سیکر ٹر یٹ پولیس نے دورا ن گشت ملزم ذوالفقار شاہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 15لیٹر کھلی شراب بر آمد کرلی۔

جبکہ بغیر اجا زت سلنڈروں میں گیس بھرائی کر نے پر دو ملزمان محمد شفیق اور اظہر محمود کو گرفتار کر لیا۔تھا نہ کر اچی کمپنی پولیس نے دوران گشت ملزم امین اختر کو گرفتار کرکے اس سے چرس 530گر ام بر آمد ہو ئی۔ تھا نہ تر نو ل پولیس نے دوران گشت ملزم ملزم حمید اختر کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک 32بور ایو الو ر معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔ جبکہ ملزم عامر شہزاد سے 520گر ام ہیر وئن بر آمد کرلی۔

تھا نہ شالیمار پولیس نے دوران گشت ملزم عا بد مسیح کو گرفتار کرکے اس سے 20بو تلیں شراب بر آمد کرلی۔ تھا نہ انڈ سٹر یل ایر یا پولیس نے ملزمان شفیق الر حمان ، راشد اور رفیق مسیح جو اپنے آ پ کو ای ٹی او آ فس کا ملازم ظا ہر کرکے لو گو ں سے رقم بٹو رتے تھے کو گرفتار کر لیا۔ سی آئی اے ایس آئی پولیس نے گرفتار ملزم شیر بہا در کے انکشاف پر آ لہ قتل چا قو بر آمد کر لیا۔

سبزی منڈی پولیس نے دوران گشت ملزم عبد الر حمن کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔تھا نہ شہزاد ٹا ؤن پولیس نے دوران گشت ملزم عزیز اﷲ سے 1کلو 15گر ام چرس بر آمد کرلی۔ تھا نہ کو رال پولیس نے دوران گشت دو ملزمان شاہد عالم اور مناسب خا ن کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 2کلو 577گر ام چرس بر آمد کرلی۔ تھا نہ نیلو ر اور تھا نہ لو ہی بھیر پولیس نے دوران گشت نے بغیر اجا زت کھلا عام ڈیزل و پٹر ول فروخت کر نے پر ملزم محمد نسیم، محمد امتیاز اور رضو ان کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایس پی اسلام آ باد سا جد کیا نی نے پولیس ٹیم کی اس اچھی کا رکر دگی کو سرا ہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اورنقدانعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہو ں نے تمام ایس ایچ اوز کو ہد ا یا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ پٹر ولنگ کو مز ید سخت کر یں اور جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف کا رروائی کومزید مو ثر بنا ئیں ۔ انہو ں نے کہا کہ شہر یو ں کا جا ن و ما ل کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اس میں کسی قسم کی غفلت و لا پر واہی ہر گز بر داشت نہیں کی جا ئے گی ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں