ایشین خواتین نیٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستان کی 10رکنی ٹیم شرکت کریگی

جمعہ 28 اگست 2015 12:50

ایشین خواتین نیٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستان کی 10رکنی ٹیم شرکت کریگی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء)ایشین خواتین نیٹ بال چیمپئن شپ میں دس رکنی قومی خواتین نیٹ بال ٹیم شرکت کرے گی۔ چیمپئن شپ کی تیاریوں کیلئے قومی خواتین نیٹ بال چیمپئن میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی 18خواتین کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ یکم اکتوبر سے کراچی میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری مدثر آرائیں نے کہا ہے کہ ٹیم کو ایشین چیمپئن شپ کے انعقاد سے قبل بھرپور ٹریننگ فراہم کی جائے گی اور ان صلاحیتوں میں نکھار لانے کے لئے بہترین کوچز کی خدمات حاصل کی جائیں گی ۔

ایشین خواتین نیٹ بال چیمپئن شپ 12 دسمبر کو ہانگ کانگ میں منعقد ہوگی جس میں پاکستان، تھائی لینڈ، برونائی، جاپان، کوریا، تائیوان، ملائشیا، سنگا پور، ہانگ کانگ، مالدیپ، بھارت، برونائی اور افغانستان کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں