کورین ایمبسڈر جونیئرتائیکوانڈو چیمپئن شپ 12اکتوبر سے اسلام آباد میں شروع ہوگی

جمعہ 28 اگست 2015 12:50

کورین ایمبسڈر جونیئرتائیکوانڈو چیمپئن شپ 12اکتوبر سے اسلام آباد میں شروع ہوگی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء)پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے زیراہتمام کورین ایمبسڈر جونیئر تائیکوانڈو چیمپئن شپ 12اکتوبر سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے حمید ی ہال اسلام آباد میں شروع ہوگی، پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کرنل(ر) وسیم احمد جنجوعہ نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 15 ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پاکستان ایئرفورس، پاکستان پولیس، ہائرایجوکیشن کمیشن، پاکستان ریلوے، پاکستان واپڈا، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخواہ، اسلام آباد، فاٹا، آزاد جموں و کشمیر کی ٹیمیں شامل ہیں، یہ چیمپئن شپ16 اکتوبر تک جاری رہے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں