اسلامی اصولوں پر مبنی جدید ترین سوشل میڈیا ویب سا ئٹ”' مسلم فیس“کی لانچنگ کر دی گئی
جمعہ 28 اگست 2015 13:02
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) اسلامی اصولوں پر مبنی جدید ترین سوشل میڈیا ویب سا ئٹ”' مسلم فیس“کی لانچنگ کر دی گئی۔” مسلم فیس“ کی اہم خصوصیات میں مختلف زبانوں میں ترجمہ کی صلاحیت، اسلامی اقدار کی پاسداری، غیر شرعی اور غیر اخلاقی مواد کی ممانعت ، اوقات نماز پر سکرین الرٹ اور نزدیکی مساجد ، ریستوران، تفریخی مقامات اور دیگراہم مقامات کی رہنمائی کا موجود ہونا ہے ۔
مسلم دنیا کی پہلی کامیاب سوشل میڈیا ویب سائٹ بیک وقت جدید ترین اور اسلامی سماجی اصولوں کے مطابق بنائی گئی ہے۔اس سائیٹ کا لنک https://www.muslimface.com رکھا گیا ہے۔ ویب سائٹ پر سوشل میڈیا یوزرز کی دلچسپی کے مطابق نت نئی آن لائن گیمز اور دیگر سہولیات بھی موجود ہیں ۔(جاری ہے)
جدید سوشل میڈیا ویب سائٹ چار سال کی محنت سے تیار کی گئی جسے دنیا بھر میںآ زمائش کے بعد صارفین کے استعمال کے لئے پیش کر دیا گیا ہے ۔
مسلم فیس کی انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم فیس کی کامیابی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اسے ابتدائی 6ہفتوں میں گیارہ لاکھ مسلمانوں نے استعمال کیا اورمسلم فیس کے صارفین کی تیزی سے بڑھتی ہوئی تعدادسے امید ہے کہ بہت جلد "فیس بک" کو ایک مقابلے کا سامنا ہو گا۔اس ویب سائٹ پرکام کا آغاز2010 میں فیس بک پر گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے بعد نوجوان مسلمان آئی ٹی ماہرین کی جانب سے کیا گیا۔
چار سال کی محنت کے بعد اسلامی سماجی اصولوں کی روشنی میں بنائی جانے والی یہ سوشل میڈیا ویب سائٹ دنیا بھر میں تیزی سے مقبولیت پا رہی ہے۔مسلم فیس کے بانی رکن شعیب کا کہنا ہے کہ یہ ویب سائٹ صرف مسلمانوں کے لئے نہیں بلکہ دیگر مذاہب کے پیروکار وں کے لئے بھی ایک کھلا فورم ہے جو اپنے اہل خانہ اور بالخصوص بچوں کو سوشل میڈیا پر موجود غیر اخلاقی مواد سے دور رکھنا جاہتے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم خالصتاً ایک ٹیکنالوجی کمپنی ہیں اور علاقائی سیاست سے ہمارا کو ئی لینا دینا نہیں اورمسلم فیس کا مقصد سماجی رابطے کے لئے صاف ستھری اور صحت مند سہولت فراہم کرنا اور اسلام اور مسلمانوں کے مثبت امیج کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ مستند دینی، علمی اور تاریخی معلومات کا ذریعہ مہیا کرنا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ امید کی جا رہی ہے کہ بہت جلد اس ویب سائٹ پر دنیابھر سے نا صرف مستند مذہبی سکالرز موجود ہوں گے بلکہ اس سے سوشل میڈیا کے ذریعے کئے جانے والے اسلام مخالف مواد اور منفی پراپیگنڈہ کا تدارک بھی ممکن ہو سکے گا ۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
قانون کے پیشہ کی فلاح و بہبود اور ترقی اولین ترجیح ہے ، اعظم نذیر تارڑ
کیسز میں تاخیر کو کم کرنے، شفافیت کو بڑھانے، عدالتی عمل کو تیز کرنے میں ٹیکنالوجی سے استفادہ ضروری ہے،نیشنل ..
علامہ اقبال نے امت مسلمہ کو فکر، امید کی نئی جہت دی،وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار
پاکستان میں تمام مذاہب کے پیروکار آزاد ہیں اور ریاست ان کے حقوق کا مکمل تحفظ کر رہی ہے،فیصل کریم کنڈی
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں اضافہ ریکارڈ
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا دو روزہ شیڈول جاری کر دیا
وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ سے پاکستان میں ڈنمارک کے سفیر کی سربراہی میں وفد کی ملاقات
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری انسانی حقوق کے طریقوں سے متعلق 2023 کی رپورٹ کو مسترد کر دیا
قومی اسمبلی میں گندم کی خریداری اوراس سے منسلک دیگرمسائل پراراکین کا اظہارخیال
ایوان کا اجلاس بروقت شروع کرنے کو یقینی بنایا جا رہا ہے، ڈپٹی سپیکر
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت