اسلام آباد بلدیاتی انتخابات ؛ الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 28 اگست 2015 14:02

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 اگست 2015 ء) : الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخاب کے لیے تفصیلی شیڈول جاری کر دیا ہے جبکہ بلدیاتی الیکشن کے لیے حلقہ بندیوں کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا ہے تفصیلات کے مطابق حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست 29اگست سے 22ستمبر تک تیار کی جائے گی۔

(جاری ہے)

جبکہ 26 سے 30 ستمبر تک فہرست آویزاں کی جائے گی۔ یکم اکتوبر سے 5 اکتوبر تک حلقہ بندیوں پر اعتراضات دائر کئے جا سکیں گے۔ جس کے بعد 6سے 10 اکتوبرتک اعتراضات پر فیصلے ہوں گے جبکہ حلقہ بندیوں کا حتمی نوٹی فکیشن 13نومبرکو جاری کیا جائے گا.

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں